یروشلم : سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی مظالم سے متعلق مواد ہٹادیا، جس پر فلسطینی صحافیوں نے سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیس بک اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے سے متعلق ہماری مصدقہ خبروں اور ویڈیو کو ہٹا دیتا ہے۔ خاتون صحافی کرسٹائن رنوائی نے بتایا کہ 4 دسمبر کو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ، جس میں اسرائیلی فوجی فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر قتل کررہا تھا۔