فیس بک پر راہول نشانہ ، متھرا میں دو مقدمات درج

   

٭ اُترپردیش پولیس نے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے قابل اعتراض پیامات پر دو علحدہ ایف آئی آر درج کئے ہیں ۔ ان پوسٹ کے ذریعہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو نشانہ بنایا گیاہے ۔ ایف آئی آر کا اندراج یوپی کانگریس کے لیڈر مکیش دھنگر اور صدر مہانگر کانگریس کمیٹی متھرا ایڈوکیٹ اُومیش شرما کی شکایت پر ہوا ہے ۔ پولیس نے کہاکہ دونوں ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ کورونا وائرس بحران کے تعلق سے راہول نے فبروری میں ہی حکومت کو متنبہ کیا تھا لیکن مرکزی حکومت مارچ کے آخری دہے میں حرکت میں آئی ۔ اس سلسلے میں راہول کی کئی گوشے ستائش کررہے ہیں اور اُن کے مخالفین تلملا رہے ہیں۔