حیدرآباد۔ فیس بک کے ذریعہ فحش پیامات اور عریاں تصاویر بھیج کر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 23 سالہ بی ہری نارائنا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے سیل فون اور مختلف سم کارڈز کو ضبط کرلیا۔ کلور کا ساکن اور متوطن کرنول ہری نارائنا فیس بک پر بہت زیادہ مصروف رہتا تھا اور لڑکیوں کے آئی ڈی پر عریاں تصاویر اور فحش مواد روانہ کرتا تھا جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنا اس کی عادت بن گئی تھی۔ اگسٹ 2020 میں اس نے فیس بک سے دو لڑکیوں کے نمبرات حاصل کیا اور انہیں واٹس ایپ پر میاسیجس روانہ کرنے لگا۔ اجنبی ہونے کے سبب ان لڑکیوں نے اس کا جواب نہیں دیا اور وہ لڑکیوں کو پھانسنے کی مسلسل کوشش کررہا تھا۔ لڑکی جانب سے جواب نہ ملنے پر اس نے رسوائی محسوس کی اور عریاں تصاویر اور فحش مواد اور ناقابل بیان انداز میں پیامات روانہ کرنے لگا اور اس کا اسکرین حاصل کرتے ہوئے فیس بک پر لوڈ کرنے لگا۔ اس بات سے پریشان ہوکر لڑکی نے سائبرکرائم میں درخواست دی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔