دھوکہ باز جعلی اکاونٹ کے ذریعہ رقم ہڑپنے کوشاں
l آپ کے فیس بک پر فائیل کو لاک کریں تاکہ کوئی آپ کے فوٹوز کی کاپی نہ کرسکے۔
l صرف ان ہی لوگوں کی درخواستوں کو قبول کریں جن سے آپ واقف ہوں اور ان سے اس کی تصدیق کریں ۔
l آپ کے دوستوں کی فہرست کو چھپائیں تاکہ صرف آپ ہی اسے دیکھ سکیں ۔
حیدرآباد :۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ فیس بک پر صرف آپ ایک ہی ہیں ؟ بہتر جانچ کریں ۔ فیس بک پر کسی کا نام سرچ کرنا کوئی ایسی چیز ہے جو ان دنوں کئی لوگ کررہے ہیں ۔ یگو براوسنگ کے حصہ کے طور پر نہیں بلکہ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا ان کے فیک پروفائیل کے ساتھ کوئی جعلسازی کرنے والے ہیں ۔ حالانکہ سوشیل میڈیا پر کسی کے نام پر جعلی پرفائیل بنانا رقم ہڑپنے کے لیے کوئی نیا طریقہ کار نہیں ہوسکتا ہے لیکن حال میں کئی حیدرآبادی فیس بک پر اس کا نشانہ بنے ہیں ۔ ممتاز ٹالی ووڈ گیت کار چیتنیہ پرساد سے اداکار و فوٹو گرافر کے وشویندر ریڈی تک اور ان کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے دیگرکئی افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور وارننگس پوسٹ کرتے ہوئے ان کے دوستوں سے پروفائیلس سے ، جو بالکل اصل جیسے دکھائی دیتے ہیں ، دوست کی درخواستوں کے بارے میں چوکس و چوکنا رہنے کے لیے کہا ہے ۔ ’ مجھے میرے دوستوں نے چوکس کیا کہ میرے نام پر ایک نقلی اکاونٹ بنایا گیا ہے ۔ میرے دوستوں کو اس اکاونٹ سے دوست کی درخواست اور میسیجس وصول ہوئے ، جب انہیں ان سے 12,000 روپئے پوچھتے ہوئے میسیج موصول ہوا تو انہیں شک ہوا ‘ ۔ چیتنیہ پرساد نے یہ بات کہی ۔ جنہوں نے فوری طور پر میسیجس کے اسکرین شاٹس دکھائے اور ان کے دوستوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ۔ شہر کے ایک ماہر معاشیات اور یوٹیوبر ڈاکٹر پی ایس ایم راؤ کو بھی قبل ازیں اس ماہ اسی طرح کا مسئلہ پیش آیا ۔ ڈاکٹر راؤ نے کہا کہ ’ ایک صبح میری بیٹی نے مجھے کال کیا اور مجھے بتایا کہ میرے فیس بک اکاونٹ کے بالکل ہو بہو اکاونٹ ہے ۔ اس دن ایک ملاقاتی نے بھی مجھے کال کیا اور بتایا کہ اسے اس پروفائیل سے ایک میسیج وصول ہوا جس میں رقم پوچھی گئی ہے ۔ ان فیک پروفائیلس ایک عام پہلو یہ ہے کہ وہ اصل شخص کے پروفائیل کے بالکل ہوبہو پروفائیل بناتے ہیں اور بعض لوگوں کو ان کے پروفائیلس سے نشانہ بناتے ہیں جو ان پر بھروسہ کرسکتے ہیں ۔ وہ اس میں عجلت کے عنصر کو بھی نمایاں کرتے ہیں ۔ وشویندر ریڈی کا کہنا ہے کہ ’ میرے دوست کے بیٹے کو میرے ایک فیک پروفائیل سے میسیج وصول ہوا جس میں کہا گیا کہ میں ایرپورٹ میں پھنس گیا ہوں مجھے اکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے فوری پیسوں کی ضرورت ہے ۔ اس لڑکے نے اس پر یقین کیا اور رقم بھیجنے والا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس نے اس کے والد کو کال کیا اور اس کی جانچ کی اور رک گیا ۔ وشویندر ریڈی نے کہا کہ ’ میں نے پوسٹ کرتے ہوئے میرے تمام دوستوں سے درخواست کی کہ ان میسیجس کو نظر انداز کردیں اور وہ کسی ایسے فرد کی درخواست قبول نہ کریں جسے وہ نہیں جانتے ہیں ۔۔