شکاگو: امریکہ میں ایک شہری نے درجنوں خواتین پر محض اس لیے مقدمہ دائر کردیا کیونکہ انہوں نے اس کے فیس بْک اکاؤنٹ پر اس کیخلاف منفی کمنٹس کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے 32 سالہ شہری نے 27 خواتین کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ انہوں نے فیس بک کے ڈیٹنگ گروپ پر اس کے بارے میں منفی تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ نیکو ڈی ایمبروسیو نامی شہری کا دعویٰ ہے کہ کئی خواتین نے مل کر ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے کیونکہ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ ان کیخلاف فیس بک ڈیٹنگ گروپ پر کئی منفی کمنٹس کیے جو دوسرے دیکھ سکتے تھے۔ کمنٹس میں خواتین نے ایمبروسیو کے بارے میں یہ بھی لکھا کہ یہ جن خواتین سے بھی ملتے ہیں بعد میں وہ ایک بھوت کی طرح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ واضح رہے کہ فیس بْک کے مقبول ڈیٹنگ گروپ کا آغاز نیویارک میں ہوا تاہم رفتا رفتا یہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیل گیا۔
