بستی۔ اترپردیش کے ضلع ستی کے گور علاقے میں چہارشنبہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف فیس بک پر نامناسب تبصرہ کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گور تھانہ انچارج انسپکٹر انل کمار دوبے نے بتایا کہ فیس بک پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کیخلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں سنیل کمار پانڈے کیخلاف دفعہ 505اور آئی ٹی ایکٹ کے دفعہ 66کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہی معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔