٭ ٹیکساس : ٹیکساس میں فیس بک پر ایک 25 سالہ خاتون کے دماغ کے آپریشن کا راست مشاہدہ کیا گیا ۔ خاتون بیدار تھی اور بات چیت کر رہی تھی۔ جناشارٹ نے اپنے دماغ سے مربوط خون کی شریانوں میں ایک رکاوٹ دور کرنے آپریشن کروایا تھا جس سے اسے بولنے میں رکاوٹ ہورہی تھی اور ممکن تھا کہ بات چیت بن ہوجائے۔اسے کئی اعداد ، رنگ اور جانور پردہ پر دکھائے گئے اور انہیں پہچاننے کا حکم دیا گیا۔
