فیس بک کا چہرے کی شناخت کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان

   

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے فیشل ریکگنیشن سسٹم یعنی چہرے کی شناخت کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے تصاویر اور ویڈیوز میں خودکار طریقے سے لوگوں کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑھتے سماجی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کیلئے ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھے گا۔کمپنی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے کے نائب صدر جیروم پسنتی نے کہا ہیکہ ریگولیٹرز چہرے کی شناخت کے نظام کے استعمال پر قابو پانے والے واضح اصول فراہم کرنے کے عمل میں ہیں۔’’ہم سمجھتے ہیں کہ اس بڑھتی غیر یقینی کے دوران چہرے کی شناخت کا استعمال مخصوص معاملات کیلئے محدود کرنا مناسب ہے‘‘۔