فیس بک کو ختم کرنے امریکہ کی کوشش ناکام ہوگی: ذکر برگ

   

واشنگٹن ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک سی ای او مارک ذکر برگ نے اپنے ایک ہفتہ واری سوال و جواب کے سیشن کے افشاء ہوئے آڈیو میں کہا کہ ڈیموکریٹک امیدوار ایلزبتھ وارن اگر فیس بک کو ختم کرنے کوشاں ہیں تو پھر ہم بھی انہیں شکست فاش سے دوچار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔ آخر میں یہی کہنا پڑتا ہے کہ اگر کوئی کسی کے وجود کو ختم کرنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف کمربستہ ہوجانا چاہئے جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ تنگ آمد تو جنگ آمد اگر اسکے لئے ہمیں قانونی چیلنج کا بھی سامنا کرنا پڑے تو ہم کریں گے۔