نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں فروری میں ہوئے فسادات کے ضمن میں دہلی اسمبلی کی جانب سے فیس بُک کو سمن جاری کئے گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے آج سوشل میڈیا کے مشہور و بڑے ایپ کو ڈسمبر تک راحت دی ہے۔ ان احکامات کے تحت فیس بک کے عہدیداروں کو دہلی اسمبلی پیانل کے روبرو وقتی طور پر حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دہلی اسمبلی کے پیانل میں دہلی فسادات کے ضمن میں اس پر عائد الزامات کی وضاحت کرنے کیلئے فیس بک کو سمن جاری کئے تھے۔ فیس بک کے وکیل ہریش سالوے نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ فیس بک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ، وہ کچھ لکھتا نہیں ہے۔
