ممبئی، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی معروف سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی امریکہ کی فیس بک نے ہندوستانی سرمایہ دارمکیش امبانی کے ریلائنس جیو پلیٹ فارم میں چہارشنبہ کو 43754 کروڑ روپے (6.22ارب ڈالر) کی بڑی سرمایہ کاری کرکے 9.99 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا۔ریلائنس انڈسٹریزکی جانب سے آج بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی۔ دنیا کی کسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری سے اتنا کم حصص خریدنے کا یہ سب سے بڑا سودا ہے۔ فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو میں 9.99 فیصد حصہ 43,754 کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔