نئی دہلی۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پروفائل کو آدھار سے جوڑنے سے متعلق عرضیوں کو عدالت عظمیٰ میں منتقل کئے جانے کے سلسلے میں فیس بک کی عرضی پر مرکزی حکومت،گوگل،ٹویٹر،یو ٹیوب اور دیگر سے منگل کو جواب طلب کیا۔ سوشل میڈیا پر یوزر پروفائل کو آدھار سے جوڑنے کے معاملے میں چار عرضیاں دائر کی گئی تھیں، جن میں دو مدراس ہائی کورٹ اور ایک ایک مدھیہ پردیش اور بامبے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔فیس بک نے ان سبھی عرضیوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بینچ نے فیس بک کی عرضی کی سماعت پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت،گوگل ،ٹویٹر،یوٹیوب اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے ۔