فیس بک کے سی ای او نے اپنی اہلیہ سے بال کٹوائے

,

   

٭ فیس بک کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرمارک زوکربرگ نے اپنی ایک تصویر وائرل کی جس میں وہ اپنی اہلیہ پریزچیلا چین سے اپنے بال کٹوارہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر یہ تصویر وائرل کرکے انہوں نے تحریر کیا کہ یہ معمول کی بات نہیں ہے ۔ فیس بک استعمال کرنے والوں نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ امیرترین افراد اپنی بیوی سے بال کٹوارہے ہیں یہ حقیقی لوگ ہے ۔مارک زوکر برگ نے /14 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائی ۔