فیس بک 20 سال کا ہوگیا

   

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ایک بڑی ویب سائٹ ‘‘فیس بک’ اپنے قیام کی بیسویں سالگرہ منا رہی ہے جسے چند دوستوں نے کالج کے ایک کمرے سے متعارف کیا تھا۔ مارک زکربرگ اور ان کے چند دوستوں آج سے 20 برس قبل امریکہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی بنیاد رکھی جس کا مقصد لوگوں کو آپس میں آن لائن جوڑنا اور اشتہارات سے پیسے کمانا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ابتداء سے اب تک دنیا کے اس مقبول ترین سوشل نیٹ ورک کو درجنوں بار ڈیزائن کیا جا چکا ہے۔دیگر سوشل نیٹ ورکس بشمول مائی اسپیس، فیس بک سے پہلے موجود تھے لیکن مارک زکربرگ کی سائٹ نے سنہ 2004 میں لانچ ہونے کے بعد تیزی سے کام شروع کر دیا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں دنیا بھر میں اس کے ایک کروڑ صارفین ہوگئے ۔