فیس داخل نہ کرنے پر طلبہ کو آن لائن کلاسیس سے نہیں نکالا جاسکتا

   

ممبئی : بامبے ہائیکورٹ نے خانگی اسکولوں کو ایک بڑا جھٹکہ دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے فیس داخل نہ کرنے پر آن لائن کلاسیس سے طلبہ کو محروم کردینے کی مخالفت کی اور کہاکہ اگر کوئی طالب علم فیس داخل نہ کرے تو اِسے آن لائن کلاسیس سے نہیں نکالا جاسکتا اور نہ ہی امتحان میں آنے سے روکا جاسکتا ہے۔