فیس ریمبرسمنٹ بقایاجات کیلئے خانگی کالجس کی جدوجہد

   

تین علیحدہ پیانل کی تشکیل، 10 کروڑ کے بقایاجات
حیدرآباد۔ یکم؍ مارچ (سیاست نیوز) ریاست کے خانگی پیشہ وارانہ کالجس نے حکومت کی جانب سے فیس ریمبرسمنٹ کے بقایاجات کی عدم اجرائی پر جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ 3 برسوں سے حکومت نے فیس بازادائیگی کے بقایا جات جاری نہیں کئے جس کے نتیجہ میں کالجس کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت نے خانگی کالجس کے انتظامیہ سے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ مرحلہ وار طور پر بقایاجات جاری کئے جائیں گے۔ فیڈریشن آف اسوسی ایشنس آف تلنگانہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس کے بیانر تلے خانگی ڈگری اور پیشہ وارانہ کالجس کے انتظامیہ نے 3 علیحدہ پیانل تشکیل دیئے ہیں تاکہ ہر سطح پر جدوجہد کی جائے۔ احتجاجی لائحہ عمل کے لئے کمیٹی، کوآرڈیشنل کمیٹی اور لیگل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کالجس کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ فیس ریمبرسمنٹ کے بقایاجات کی عدم اجرائی نے کئی کالجس کو معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔ جاریہ تعلیمی سال بقایاجات 10 ہزار کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ 1