فیس ری ایمبرسمنٹ کی اقساط میں اجرائی

   

1500 کروڑ جاری کرنے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کا اعلان
حیدرآباد۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے خانگی کالجس کی فیڈریشن کو تیقن دیا کہ فیس ریمبرسمنٹ کے بقایاجات کے طور پر 600 کروڑ فوری طور پر جاری کئے جائیں گے۔ کالجس کی جانب سے 1500 کروڑ کے بقایاجات کی فوری اجرائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ حکومت نے 600 کروڑ پہلے ہی جاری کردیئے ہیں اور مزید 600 کروڑ جلد ہی جاری کردیئے جائیں گے۔ بھٹی وکرامارکا اور وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی کامیاب مساعی پر خانگی کالجس کی فیڈریشن نے ہڑتال سے دستبرادری اختیار کرلی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی بھٹی وکرامارکا کو کالجس کے انتظامیہ سے مذاکرات کی ذمہ داری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ کالجس کی فیڈریشن نے 1500 کروڑ کے بقایاجات کی نشاندہی کی۔ حکومت دو اقساط میں 1200 کروڑ کی اجرائی کے اقدامات کررہی ہے جس میں 600 کروڑ جاری کئے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ باقی 300 کروڑ اندرون ایک ہفتہ جاری کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے فیس ریمبرسمنٹ سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے اصلاحات نافذ کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی میں سرکاری عہدیدار اور کالجس انتظامیہ کے نمائندے رہیں گے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر فیس ریمبرسمنٹ کے قواعد طے کئے جائیں گے۔ خانگی کالجس کی فیڈریشن نے سکریٹری ہائیر ایجوکیشن سری دیواسینا کے خلاف کسی بھی ریمارک کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی اے ایس عہدیداروں نے فیڈریشن کے ریمارکس پر ناراضگی جتائی تھی۔ 1