حیدرآباد ۔18۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے طلبہ کے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات کے تحت 650 کروڑ کی اجرائی کا تیقن دیا ہے جس کے بعد جونیئر ، ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالجس نے اپنی ہڑتال ختم کردی اور آج سے کالجس میں باقاعدہ کلاسس کا آغاز ہوا ہے۔ کالجس کے نمائندوں نے پرنسپل سکریٹری کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی۔ کالجس انتظامیہ نے بتایا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے تحت کالجس کو 1800 کروڑ کی ادائیگی باقی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے فوری طور پر 650 کروڑ کی اجرائی سے اتفاق کیا اور یہ رقم آئندہ تین دنوں میں جاری کی جائے گی ۔ ستمبر 2023 اور مارچ 2024 تک کے بقایہ جات کی ادائیگی کے طور پر یہ رقم جاری کی جائے گی ۔ کالجس کے انتظامیہ نے حکومت کے تیقن کے بعد ہڑتال سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ تلنگانہ ڈگری کالجس مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدر سوریہ نارائن ریڈی کے مطابق تلنگانہ کے 1500 سے زائد تعلیمی اداروں نے 15 اکتوبر سے ہڑتال کا آغاز کیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کالجس کے لئے فیس ری ایمبرسمنٹ کے طور پر حکومت 5900 کروڑ باقی ہے ۔ سکریٹری محکمہ تعلیم سری رام وینکٹیش نے کہا کہ حکومت نے کالجس کے دیگر چار طالبات کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ 1