فیس میں اضافہ کے بعد بھی جائیداد رجسٹریشنس میں کوئی کمی نہیں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں جائیدادوں کے رجسٹریشنس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے اس کی اسٹامپ فیس اور اراضی کی قیمت میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے اس اضافہ کے بعد بھی جائیداد رجسٹریشنس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس کے برعکس اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ رجسٹریشنس میں اضافہ کے بعد رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ کے سینئیر عہدیداروں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ لوگ غیر منقولہ جائیدادوں کی خریدی میں ان کی بچت کی سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ عہدیداروں کے مطابق تمام سب رجسٹریشن آفسیس (SROS) میں رجسٹریشنس سے ماہ جولائی کے دوران محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کو حاصل ہونے والا ریونیو 700 کروڑ روپئے سے تجاوز کر گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ماہ جولائی میں کئی جائیدادوں کے رجسٹریشنس کرتے ہوئے اور نظر ثانی فیس کے مطابق اسٹامٹپ فیس کی وصولی سے محکمہ کو تقریبا 700 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ حالانکہ حکومت نے اسٹامپ فیس میں اضافہ کیا اور زمین کی گورنمنٹ ویالیو پر نظر ثانی کی ۔ اس کے باوجود اس میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔ خریداروں نے کھلے پلاٹس ، کمرشیل جائیدادوں اور رہائشی جائیدادوں کی خریدی میں دلچسپی لی اور اس میں ان کے پیسے کی سرمایہ کاری کی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ریاست اور شہر میں جائیدادوں کی خریدی میں ان کی بچت کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔۔