عمان ۔ اردن میں الاسرا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یونیورسٹی کی فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں ناکامی اور انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پرخود کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کا 40 فی صد جسم جھلس گیا۔میڈیا کے مطابق خود سوزی کرنے والے یونیورسٹی میں انجینیرنگ کے طالب علم احمد الشخانبہ کے قبیلے اور ان کے دیگر حامیوں نے عمان میں یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔خود سوزی کرنے والے طالب علم کے احباب نے کہا ہے کہ احمد 2012ء سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ اس کے ذمہ یونیورسٹی کے کچھ واجبات تھے۔ انتظامیہ کی طرف سے اسے تمام واجبات فوری ادا کرنے کو کہا گیا ۔