نئی دہلی: مس یونیورس وکٹوریہ کیزر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فیشن انڈسٹری میں ہندوستان کا اثر بڑھ رہا ہے ۔ مس یونیورس 2024 وکٹوریہ کیزر مس یونیورس انڈیا کے تاج کی نقاب کشائی کے لیے قومی دارالحکومت پہنچی ہے۔ وکٹوریہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پہلی بار ہندوستان آئی ہوں اور مجھے ملنے والا پیار اور احترام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ میں دنیا بھر کا سفر کر رہی ہوں اور عالمی سطح پر فیشن انڈسٹری میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو محسوس کر سکتی ہوں۔ آنے والی مس یونیورس انڈیا 2025 کے تھیم کا اعلان کرتے ہوئے مس یونیورس انڈیا کے ڈائریکٹر نکھل آنند نے کہا کہ ہمیں مس یونیورس وکٹوریہ کیزر اور مس یونیورس آرگنائزیشن کے نمائندوں کو ہندوستان میں ہمارے ساتھ ملنے پر بہت خوشی ہے۔
پریس کانفرنس میں مس یونیورس انڈیا 2025 کے تاج کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ یہ تاج ہندوستانی مقابلے کی تاریخ کا اب تک کا سب سے مہنگا تاج ہوگا۔ مس یونیورس انڈیا 2025 کا تاج قیمتی ہیروں اور جواہرات سے مزین ہونے جا رہا ہے ۔ مس یونیورس انڈیا 2025 کا مقابلہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا۔