اسلام آباد: پاکستانی فیشن ماڈل ایریکا رابن نے ’مس یونیورس پاکستان‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یوں وہ مؤثر طور پر پہلی خاتون بن گئیں جو نومبر میں ہونے والے عالمی مقابل حسن میں جنوبی ایشیائی ملک کی نمائندگی کریں گی۔اس مقابلے کا انعقاد دبئی کی کمپنی یوگن گروپ نے کیا جس نے مارچ میں مس یونیورس پاکستان کے حقوق حاصل کر لینے کا اعلان کیا تھا۔ یوگن نے کہا کہ وہ پہلی پاکستانی نمائندہ کو عالمی مس یونیورس مقابلے میں بھیجنے کی ذمہ دار ہو گی جو 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا باوقار ترین بین الاقوامی مقابل حسن ہے۔ اس سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں نومبر میں منعقد ہو رہا ہے۔اس سال کے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار ایک پاکستانی خاتون نظر آئیں گی جو 90 سے زائد ممالک کی شرکاء کے درمیان ہونے والے عالمی مقابلے میں حصہ لیں گی۔