\حیدرآباد۔ فیشن ڈیزائننگ کے نام سنتے ہی بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کٹننگ اور سلائی کا کام ہوتا ہے حقیقت یہ نہیں ہے ۔فیشن ڈیزائن کا اصل مطلب ہوتاہے ڈیزائنر بننا ناکہ صرف ٹیلر بننا ہے۔تعلیمی قابلیت کے لئے بھی کوئی بڑی ڈگری کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ فیشن ڈیزائننگ کے بہت سے کورسیس ہیں کچھ شارٹ ٹائم تو کچھ طویل مدتی ہیں یعنی ایک سے چار سال کے درمیان یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا کورس منتخب کریں۔ایک کامیاب فیشن ڈیزا ئنر بننے کے لیے ڈرائنگ،کلاتھ ڈیزائننگ ،پیٹرن، ٹیکسٹائل،کلر،ٹیکسر فیشن انڈسٹری کی اچھی معلومات ہونا چاہیے۔ مارکیٹ میںفیشن کے بارے میں اچھی معلومات ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو ٹیکسٹائل، پیٹرن ،کلر وغیرہ کی اچھی معلومات ہے جب ہی ایک اچھا پروفیشنل اورکامیا ب فیشن ڈیزائنر بن سکتے ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ میں رنگوں کا امتزاج اورکپڑوں کی مختلف نوعیت اس کی بنائی کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔فیشن کبھی بھی مستقل نہیں ہوتا ہے ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔جس ادارے سے آپ کورس کرتے وہاں سے کیمپس پلسمنٹ کے ذریعے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سی کمپنیاں ہیں جیسے اروند مل، ٹاٹا انٹرنیشنل، ویزال میگا، کیرون ،بھار تی ویلمارٹ، ڈیزائن اینڈ ڈیکور(فیب انڈیا)، کارلے انٹرنیشنل پرائیویٹ لیمیٹیڈ، پال فیشن،ریلائنس برانڈ لیمیٹیڈ، شری بھارت انٹرنیشنل چند نام ہیں جن میں روزگارکے مواقع نکلتے رہتے ہیں۔اگر آپ کو ملازمت نہیں ملتا ہے تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کسٹیوم اسٹور، مووی اسٹوڈیو،تھیٹر،ر یٹیل منیجر، اسسٹنٹ ڈیزائنر، اسٹائلسٹ،انٹرپریونر، فیشن کوآرڈینٹر،ایکسسری ڈیزائنر، پیٹرن میکر، پروڈکشن منیجر کے طور پر کام کرسکتے ہیںاگر ملازمت نہیں کرنا ہے تو خود کا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔جس کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی اپنے کپڑوں کو ایکسپورٹ کر کے بہت اچھا کما سکتے ہیں۔یا پھر کسی کمپنی کے لیے ڈیزائننگ کا کا م کر کے اس میں بھی اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔اس کورس میں ملازمت کا اسکوپ بہت زیادہ ہے۔ویسے بھی ا?ج کے دور میں کپڑوں کی کتنی اہمیت ہے۔