فیش ان کمپنی کی تلنگانہ میں ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری

   

امریکہ میں کے ٹی آر کے دورے پر کمپنی کے سی ای او کی ملاقات
حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) عالمی شہرت یافتہ فیش ان کمپنی نے تلنگانہ میں 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ریاست میں سرمایہ داروں کو راغب کرنے کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے (Fish inn Company) کے سی ای او منیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا جس پر انھوں نے تلنگانہ میں انٹی گریٹیڈ فریش واٹر شپ کلچر سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے 5 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ منیش کمار نے کہاکہ ضلع راجنا سرسلہ کے میڈ مانیر ذخیرہ آب میں عالمی معیار کے ساتھ کمپنی کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ مچھلیوں کی پیداواری میں ہیچریوں، دانا کی تیاری، کیج کلچر، فیش پروسیسنگ اور برآمد جیسے متعدد شعبوں میں کام جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہاکہ کمپنی مکمل کام شروع کرنے کے بعد ہر سال ریاست سے تقریباً 85 ہزار میٹرک ٹن مچھلی برآمد کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کرنے والی فیش ان کمپنی سے اظہار تشکر کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے ریاست میں ماہی گری کی صنعت میں بین الاقوامی معیار کی مہارت حاصل ہوگی۔ اور اس سرمایہ کاری سے 5 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ ن