فیصل بن فرحان کا بلنکن سے غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور

   

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔بات چیت میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔اسی طرح دونوں وزرا نے کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔بات چیت میں سوڈان کی موجودہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔