فیصل فاروقی کو ڈاکٹر کلام ایوارڈ

   

ممبئی : مشہور ماوتھ شٹ کے بانی اور سی ای او فیصل فاروقی کو ان کی شاندار کامیابیوں اور اسٹارٹ اپ سیکٹر میں قیادت کے لیے ممتاز ڈاکٹر کلام اسٹارٹ اپ یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ بی جے پی اور اس کے اقلیتی مورچہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی کاروباری صلاحیت، اختراع اور اثر کا مظاہرہ کیا ہو۔ ایوارڈ کو غیر معمولی ردعمل ملا اور تقریباً 15000 درخواستوں میں سے ، جن میں سے 900 کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور اس کے علاوہ صرف 6 کافائنل میں انتخاب کیا گیا اور تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔