اسلام آباد : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں ٹاک ٹاکر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر اور اُن کے کچھ ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ فیصل مسجد کے امام محسن اسحٰق کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر اور اُن کے کیمرا مین کے خلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون فیصل مسجد کے احاطے میں غیر مہذب انداز میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں۔شکایت کنندہ کے مطابق ایسی ٹک ٹاک ویڈیو سے عبادت گاہ کا تقدس اور احترام پامال ہوا ہے۔