فیض احمد فیضؔ کی نظم پر تماشہ مضحکہ خیز : وشال بھردواج

   

٭ آئی آئی ٹی کانپور نے فیض احمد فیضؔ کی نظم کا جائزہ لینے کیلئے ایک پیانل تشکیل دیا ہے کہ آیا یہ نظم ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے یا نہیں، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ساز وشال بھردواج نے کہا کہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیضؔ کی نظم پر تماشہ مضحکہ خیز ہے۔ شاعری کو سمجھنے کیلئے اس کو محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ معیاری جذباتی شعور و دانش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان چیزوں کا ان افراد میں فقدان ہے جو اس نظم کو ہندو مخالفت کہہ رہے ہیں۔