فیض احمد فیض کی نظم کو مخالف ہندو کہنا مضحکہ خیز:جاوید اختر

,

   

٭ بالی ووڈ کے نامور گیت کار جاوید اختر نے کہا کہ پاکستانی شہر فیض احمد فیض کی نظم کو مخالف ہندو کہنا مضحکہ خیز ہے ۔ آئی آئی ٹی کانپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلبہ نے فیض احمد فیض کی نظم پڑھی تھی ۔ اس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اس نظم کو مخالف ہندو قرار دیا گیا۔ آئی آئی ٹی کے انتظامیہ نے اس کا جائزہ لینے کیلئے ایک پیانل تشکیل دیا ہے۔ یہ پیانل یہ معلوم کرے گا کہ آیا فیض کی نظم ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے یا نہیں۔