فیض کی نظم کے تجزیہ کیلئے پیانل کی تشکیل

   

٭ آئی آئی ٹی کانپور نے ایک عجیب اقدام میں پیانل تشکیل دیا ہے جو طئے کرے گا کہ آیا فیض احمد فیض کی نظم ’’ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘‘ مخالف ہندو تو نہیں ؟ پیانل یہ تحقیق بھی کرے گا کہ آیا اسٹوڈنٹس نے احتجاجی جلوس کے روز شہر میں نافذ امتناعی احکام کی خلاف ورزی کی ہے؟ پیانل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کا جائزہ لیں کہ وہ طلبہ نے پوسٹ کیا ہے یا نہیں۔ فیض کی نظم میں آگے کے مصرعے اس طرح ہیں۔ جب ارض خدا کے کعبہ سے سب بھوت اٹھوائے جائیں گے ، ہم اہل صفا مردود حرم مسند پہ بٹھائے جائیںگے۔