دوحہ : مشہور امریکی اسپورٹس صحافی گرانٹ ویہل قطر کے اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ اے پی نے لوسیل اسٹیڈیم میں ان کے قریب بیٹھے دیگر صحافیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میچ کے فیصلے کیلئے اضافی وقت کے کھیل کے دوران گرانٹ اچانک اپنی سیٹ پر پیچھے کی طرف گرے۔ساتھ بیٹھے دیگر صحافیوں نے ان کو اٹھایا اور فوری طور پر ہنگامی نمبر پر کال کی۔رپورٹرز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کارکن موقع پر پہونچے اور ان کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے تاہم بعدازاں انہیں بتایا گیا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔49 سالہ گرانٹ ویہل فیفا ورلڈ کپ کور کرنے کیلئے امریکہ سے قطر پہنچے تھے۔