ریاض ۔فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال (سی اے ایف) کے صدر پیٹریس موٹسپی نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے فیفا اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال کے ساتھ کھیلوں کے تعاون کے شعبوں اور اس کی ترقی اور مضبوطی کے طریقوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، سعودی فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل اور فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹرم نے بھی شرکت کی۔