نئی دہلی۔ ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے جمعرات کو 2018 کے بعد پہلی بار ذیلی100 فیفا رینکنگ حاصل کی کیونکہ وہ اپنی ساف چمپئن شپ جیتنے کے بعد ایک مقام اوپر99 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ہندوستان نے اس ماہ کے شروع میں بنگلورو میں ساف چمپئن شپ میں بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل میں مضبوط ٹیموں لبنان اورکویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی۔جمعرات کو جاری کردہ فیفا کے تازہ ترین درجہ بندی میں لبنان نے بھی دو مقامات کا فائدہ اٹھاکر ہندوستان سے بالکل نیچے 100 ویں مقام پر ہے جبکہ کویت چار مقام بڑھ کر 137 ویں نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ہندوستانی فٹ بال ٹیم کافی شاندار فام میں ہے جس کی بدولت اس نے ساف کا خطاب حاصل کیا ہے ۔
