ریاض:فیفا ورلڈکپ دیکھنے کیلئے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد ٹورنامنٹ دیکھنے کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ویزا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے مسلم شائقین کو عمرے کی ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے عمرے کا ویزا مفت ہوگا، ای ویزا کے تمام اخراجات ریاست برداشت کرے گی تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ میڈیا کے مطابق ویزے کی یہ سہولت 11 نومبر سے 18 دسمبر تک ہوگئی جس کا مطلب ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 دن پہلے سے لے کر ٹورنامنٹ کے آخری دن تک ملک میں گھوم سکیں گے۔ویزا ہولڈرز پر کسی بھی قسم کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، وہ جب چاہے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور جب جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔