دوحہ۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 ٹورنمنٹ کے لئیقطر کے چھٹے میدان کی نقاب کشائی گزشتہ رات اس وقت کی گئی جب التھامہ اسٹیڈیم میں الریان اور السد کے درمیان امیرکپ فائنل کی میزبانی کی گئی۔افتتاحی تقریب فائنل سے قبل ہوئی اور اس میں مقامی اسکول کے بچے شامل تھے جو اسٹیڈیم کے ڈیزائن کا جشن منا رہے تھے۔ اس مقابلے میں 90 منٹ کے بعد میچ 1-1 سے ختم ہونے کے بعد الصاد پنالٹی پر فائنل 5-4 جیت لیا۔ یہ انکے ریکارڈ 18ویں فتح تھی۔اس میدان کو قطر کے معمار ابراہیم ایم جدہ نے ڈیزائن کیا ہے اوراس میدان کا افتتاح قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی موجودگی میں کیا گیا۔