فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو کے سپورٹرز احتجاجاً اپنی ٹکٹیں فروخت کرنے لگے

   

دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی ٹیم کے خلاف میچ سے قبل میکسیکو کے سپورٹر اپنی ٹکٹیں فروخت کرنے لگے ہیں۔میکسیکو کے سپورٹر ٹیم کی کارکردگی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹکٹیں فروخت کر رہے ہیں۔میکسیکو کے سپورٹرز کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم نے گزشتہ دو میچوں کے دوران اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’میکسیکو کی ٹیم کی یہی کارکردگی رہی تو سعودی ٹیم سے جیتنا ممکن نہیں۔‘سپورٹرز نے کہا ہے کہ ’قطر میں میکسیکو ٹیم کے کھلاڑی بہت خراب کھیل پیش کر رہے ہیں۔‘
’ہم ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو ٹکٹیں فروخت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں‘۔