فیل پا مرض کے انسداد کیلئے ضروری اقدامات

   

مدور /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرائمری ہیلت سنٹر مدور کے حدود میں واقع تمام مواضعات میں مہلک مرض فیل پا فلیریا کے خاتمے کیلئے 19 فروری تا 21 فروری خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ جس کے دوران مقامی طبی و نیم طبی عملہ اپنے اپنے مقررہ مواضعات میں عوام کا تفصیلی سروے کرتے ہوئے فیل پا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی و خاطر خواہ ضروری ادویہ فراہم کرے گا ۔ اس کا انکشاف ڈیوٹی ڈاکٹر راجو فلیریا خصوصی افسر برائے مدور رام مورتی نے آج یہاں مقامی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مدور منڈل کے 2 سال سے زائد عمر والے تمام افراد کو حفظ ماتقدم کے تحت مفت ادویہ دی جائے گی ۔