فیما کی خلاف ورزی کرنے پر انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کالکی بھگوان اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

,

   

حیدرآباد: انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اپنے آپ کو خدا دعوی کرنے والے کالکی بھگوان اور ان کے بیٹے کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔ انفارسمنٹ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ کالکی بھگوان کے پاس سے زیادہ مقدار میں فارن کرنسی کے علاوہ دیگر کرنسی بھی دستیاب ہوئی ہے۔ یہ فیما کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کالکی بھگوان کے مکان پر دھاوا کیا جہاں پر تقریبا 500کروڑ روپے کے غیر محسوب اثاثہ جات دستیاب ہوئے ۔ اس میں بیرونی کرنسی بھی شامل تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ دھاوے ان کے مکان کے علاوہ کالکی بھگوان کے فرزند کے دفتر او رآندھرا پردیش میں واقع ان کی جائیدادوں پر بھی کئے۔ان دھاوؤں میں 88کیلوگرام کے سونے زیورات جس کی مالیت 26کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ضبط کرلی گئیں

۔پانچ کروڑ روپے مالیتی ہیرے، 26کروڑ روپے نقد رقم بشمول بیرونی کرنسی یہ تمام چیزیں ضبط کرلی گئی ہیں۔ جس کی تخمینہ لاگت 500کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔