ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے ۔وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق اس سال حج ادائیگی کے لیے حج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد، انتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو فیملی ویزٹ ویزے پر مملکت میں آئے ہوئے ہیں حج ادا نہیں کرسکیں گے ۔خیال رہے کورونا کے دوسال بعد مملکت سعودی عرب نے اس سال سے ایک بار پھر اجتماعی حج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمان اس عظیم سعادت کو حاصل کرنے کیلئے سرگرداں ہوگئے ہیں۔سعودی عرب نے 80 فیصد غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔