فیمینا مس انڈیا ورلڈ کا خطاب جیتنے والی خاتون انجینئر مانساکی حیدرآباد واپسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد:حیدرآباد کی خاتون انجینئر مانسا ورانسی جس نے وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2020 کا خطاب جیتا کی شہر واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔ 23 سالہ مانسا وارانسی کے ارکان خاندان اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کا کافی جوش وخروش ایرپورٹ پر دیکھا گیاجنہوں نے ان کو گلدستے پیش کرتے ہوئے شہر واپسی پر پرتپاک استقبال کیا۔ایرپورٹ پر کافی جذبات مناظر دیکھے گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مانسا نے کہا کہ انہیں اس اعزاز پر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ کئی دنوں کے بعد دوبارہ وہ حیدرآباد واپس ہوئی ہیں۔جشن کو اپنے ارکان خاندان سے منانے پر ان کو کافی مسرت ہورہی ہے ۔وہ آئندہ دو دن حیدرآباد میں اپنے مکان میں رہیں گی۔