فیم سٹی ہاسپٹل میں خواتین کے علاج کے لیے نئے شعبہ جات کا قیام

   

ویمنس کینسر سنٹر و ڈائیگناسٹک کے علاوہ واٹس ایپ ہیلپ لائن، ڈاکٹر شاہد علی خان اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد ۔29 مارچ (سیاست نیوز) ۔ حیدرآباد کے فیم سٹی ہاسپٹل اور ویل کڈس کی جانب سے عوام کے لئے طبی خدمات میں توسیع کا آغاز کیا جارہا ہے۔ خواتین کے مختلف امراض کے علاج کے سلسلے میں ہیلت کیئر ویژن کا آغاز کیا گیا۔ ویمنس کینسر سنٹر، فیم سٹی ڈائیگناسٹک اینڈ اسکیان سنٹر کے علاوہ واٹس ایپ ہیلپ لائن خدمات کا آج سے آغاز ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد علی خان فاؤنڈر کیورویل ہاسپٹل، ڈاکٹر پروفیسر آشما شرما (نمس ہاسپٹل) اور مس چارولتا آچاریہ موجود تھے۔ اس موقع پر ہاسپٹل میں نئے شعبہ جات کا ڈاکٹر شاہد علی خان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ ڈاکٹر شاہد علی خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہتر علاج اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹرس کو بہتر تشخیص کے ذریعہ علاج کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے فیم سٹی میں نئی سہولتوں کے آغاز پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مختلف امراض کے سلسلے میں علاج کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔ خواتین میں کینسر جیسے موِذی مرض کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فیم سٹی میں خواتین کے لئے علیحدہ مرکز قائم کیا ہے جس سے خواتین کو مرض کی تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔ فیم سٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ عوام واٹس ایپ ہیلپ لائن کے ذریعہ بھی اپنے مسائل پر ماہر ڈاکٹرس سے طبی مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ر