فینانس منسٹری آفس کے باہر متعین ہیڈ کانسٹبل نے خود کو گولی مار لی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان آرمڈ کانسٹبلری کے ایک ہیڈ کانسٹبل نے جسے یہاں مرکزی وزارت فینانس کے آفس کے باہر متعین کیا گیا تھا، آج دوپہر مبینہ طور پر اپنے سرویس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 48 سالہ جئے نرائن کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود پر گولی چلاتے دیکھا گیا ہے۔