آسیان سیول سرونٹس کے لیے ٹریننگ پروگرام سے گورنر نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آج راج بھون میں ASEAN سیول سرونٹس کے لیے ’ ای پے منٹس ‘ فینانشیل انکلوژن اینڈ سوشیل سیکوریٹی ، پر منعقدہ پہلے ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ اس قسم کے ٹریننگ پروگرام سے فینانشیل انکلوژن اور بین تعلقی امور کے معاملات میں ہندوستان اور اسیان ممالک کے درمیان تعاون اور اچھے پراکٹسیس کے تبادلہ میں مدد ملے گی ۔ اور اسیان ممالک کے عوام کو ملک میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے عمل درآمد کئے جانے والے مختلف معاشی ترقی کے پروگرامس کے بارے میں واقف ہونے میں مدد ملے گی ۔ گورنر نے کہا کہ فینانشیل انکلوژن پروگرامس سے سوشیل سیکوریٹی یقینی ہو اور جی ڈی پی میں اضافہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت ( فینانش انکلوژن ) کا معاشی ترقی میں بہت اہم رول ہوتا ہے اور اس سے عوام کے لیے ایک باعزت زندگی گذارنے کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فینانشیل ایکلسکلوژن سے سماجی بے چینی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور اس کے تدارک کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایک جامع سماج کی تشکیل ہو تاکہ سماج کے مختلف طقبات کے درمیان تفاوت کو دور کیا جائے ۔۔