فینانشیل ڈسٹرکٹ میں رنگ لال کنٹہ جھیل کی بحالی

   

آئی ٹی پروفیشنل اور مقامی افراد کیلئے تفریحی مقام
حیدرآباد ۔ 5 ۔نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے فینانشیل ڈسٹرکٹ میں واقع رنگ لال کنٹہ تالاب کی بحالی و ترقی کے کاموں کی تکمیل میں VIRTUSA فاؤنڈیشن نے اہم رول ادا کیا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور یونائٹیڈ وے آف حیدرآباد کے اشتراک سے جھیل کی بحالی کو یقینی بنایا جاسکا۔ رنگ لال کنٹہ جھیل کی بحالی کے نتیجہ میں عوام کو صحت مند ماحول میں تفریح کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ جھیل میں کشتی رانی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے ۔ جھیل کی بحالی اور ترقی کے کاموں کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی اے گاندھی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار موجود تھے ۔ فینانشیل ڈسٹرکٹ میں ایک اہم تفریحی مرکز کا اضافہ ہوا ہے ۔ آئی ٹی کمپنیوں کے پروفیشنلس اور مقامی عوام نے جھیل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انتہائی خوبصورتی سے جھیل کے اطراف سیر و تفریح کے سامان مہیا کئے گئے ہیں۔1