فینسی نمبرات کے رجسٹریشن سے 35 لاکھ سے زائد کی آمدنی

   

حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) فینسی نمبرات کے رجسٹریشن سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو خاطر خواہ آمدنی ہو رہی ہے ۔ 3 جون کو صرف ایک دن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ( آر ٹی اے ) آفس خیریت آباد کو فینسی نمبرات کے ہراج کے ذریعہ 35,62,691 روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ آر ٹی اے عہدیداروں کے بموجب نمبر TS 09 GB 9999 کیلئے 9 لاکھ روپئے حاصل ہوئے اور TS 09 GC 0009 نمبر 8 لاکھ 90 ہزار روپئے میں ہراج ہوا ہے ۔ نمبر TS 09 GC 0001 کو 2,62,113 روپئے میں ہراج کیا گیا ۔ اسی طرح TS 09 GC 0006 نمبر کو 2,16,000 روپئے میں ہراج کیا گیا ہے ۔ ایک اور نمبر TS 09 GC 0005 نمبر کو 1,45,555 روپئے میں ہراج کیا گیا ۔ TS 09 GC 0007 نمبر 1,11,112 روپئے میں ہراج کیا گیا ۔ 2021 میں کی اسٹون انفرا نے نمبر TS 09 FT 9999 کیلئے 20 لاکھ 10 ہزار روپئے ادا کئے تھے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کئی گاڑی مالکین اپنے لئے لکی نمبر ہی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر پر رکھنا چاہتے ہیں۔ کچھ گاڑی مالکین اپنی تاریخ پیدائش کا نمبر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر رکھنا چاہتے ہیں۔ کچھ گاڑی مالکین نجومیوں کے مشورہ سے بھی گاڑیوں کے نمبر حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔