فینسی نمبرس کے ہراج سے ایک دن میں 51 لاکھ روپئے وصول

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ( آر ٹی اے ) آفس ، خیریت آباد کو چہارشنبہ کو ایک دن میں فینسی نمبرس کے ہراج اور سیل سے 51 لاکھ روپئے وصول ہوئے ۔ آر ٹی اے عہدیداروں کے مطابق رجسٹریشن نمبرس کے ہراج کے دوران کئی ہائی وئیلیو نمبرس کے لیے قابل لحاظ رقم حاصل ہوئی ۔ TG09-A-9999 کے لیے 19.5 لاکھ کی بولی لگائی اور اسے آنرس ڈیولپرس کمپنی نے حاصل کیا جب کہ نئی سیریز کا رجسٹریشن نمبر TG09-B-0001 این جی مائینڈ فرنیچر کمپنی کو 8.2 لاکھ روپئے میں فروخت کیا گیا ۔ پرسنلائزڈ رجسٹریشن نمبرس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جس میں کار اونرس مختلف ترجیحات کا اظہار کررہے ہیں ۔۔