فینسی نمبر پلیٹس سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بڑی آمدنی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بڑی آمدنی کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ موجودہ مالی سال میں پہلے ہی ریکارڈ آمدنی درج کرچکے ہیں ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریاست بھر میں 56 دفاتر میں حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع میں فینسی نمبرات کی مانگ کافی زیادہ ہے صرف خیریت آباد آر ٹی اے آفس نے فینسی نمبر نیلامی کے ذریعے ایک ہی دن میں 63,77,361 روپئے اکٹھے کیے ۔ مالوار گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ دفتر میں 1 ، 9 ، 99 ، 999 اور 9999 جیسے خاص نمبروں کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کوں ملتا ہے ۔ جس میں بہت سے لوگ 09 نمبر کو خاص طور پر خوش قسمت سمجھتے ہیں ۔ اس سال سب سے بڑی بولی TG 09G 9999 کے لیے آئی جس نے حیران کن 25,50,200 روپئے حاصل کئے جسے Hetero Drugs کے مالک نے خریدا ہے ۔ دیگر اعلیٰ قدر والی نیلامی میں شامل ہیں ۔ TG 09H 0009 نمبر کو 6,50,009 روپئے میں اے آر ایل ٹائرس لمٹیڈ نے خریدا ۔ ایک اور نمبر TG 09H 0001 نمبر کو 6,50,009 روپئے میں ڈاکٹر راجیشوری اسکن کیر اینڈ ہئیر کیر پرائیوٹ لمٹیڈ نے خریدا ۔ TG 09H 006 نمبر کو 5,11,666 روپئے میں اے ایم آر انڈیا لمٹیڈ نے خریدا ۔ TG 09H 0005 کو 2,22,000 روپئے میں وینکٹیشورا راؤ سرنگا وراپو نے خریدا ۔ TG 09H 007 نمبر کو 1,51,999 روپئے میں پوچا وجیا نے خریدای ۔ TG 09H 0099 نمبر کو 1,30,999 روپئے میں طاہر منی ٹیکنیک نے خریدا ۔ TG 09G 9990 نمبر کو 1,22,000 روپئے میں میر آصف ظہیر نے خریدا ۔ TG 09H 0027 نمبر کو 1,04,999 روپئے میں اجوالا منوہر نے خریدا اور TG 09H 0234 نمبر کو 1,01,234 روپئے میں ایم راج شیکھر راجو نے خریدا ۔۔ ش