فینشر کا کردار آسان نہیں ہوتا :کارتک

   

فلوریڈا۔وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کا بلاشبہ اب تک کا سال شاندار گزر رہا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لئے فنشر کے طور پر مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کارتک نے جون میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد سے ہندوستان کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی کی۔اپنی واپسی کے بعد سے کارتک نے 13 ٹی 20 میں حصہ لیا ہے، جس نے مطلوبہ فنشنگ کردارکو سامنے لایا اور ہندوستانی ٹیم میں فنشر کی جگہ کو مؤثر طریقے سے مہر بندکیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریزکے پہلے میچ میں کارتک نے صرف 19گیندوں پر41 رنز بنائے ، جس سے ہندوستان نے بورڈ پر 190 رنز سجائے اور 68 رنز سے جیت درج کی ۔ کارتک نے کہا کہ فنیشر رول وہ ہوتا ہے جس میں مستقل مزاجی رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ جب بھی آپ میدان میں داخل ہوتے ہیں، آپ کو ایسا اثر ڈالنے کے قابل ہونا چاہیے جس سے ٹیم کو مدد ملے۔
شعیب اختر کا 8 گھنٹوں طویل آپریشن
کراچی ۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترگْھٹنے کے آپریشن کے لیے دواخانہ میں ہیں، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔انہوں نیدواخانہ کے بیڈ سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے گْٹھنے کا 8 گھنٹے کا طویآپریشن ہو گا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔