حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گرین انرجی پش کو بڑھاوا دینے کے ایک بڑے اقدام میں تلنگانہ اسٹیٹ رینویبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ کے ساتھ ان کے موجودہ فیول آوٹ لیٹس پر EV چارجنگ پوائنٹس کے قیام کے لیے بات چیت کررہا ہے ۔ اس بات چیت کو قطعیت ہونے پر فیول آوٹ لیٹس جو دراصل پٹرول اور ڈیزل فراہم کرتے ہیں ، الیکٹرک گاڑیوں کو چارجنگ پوائنٹس کے ذریعہ پاؤر فراہم کریں گے ۔ ٹی ایس آر ای ڈی سی او کے مطابق موجودہ فیول آوٹ لیٹس پر مزید ای وی چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کا پلان ہے جو یوزرس کے لیے زیادہ قابل رسا ہوں ۔ یہ چارجنگ پوائنٹس اہم طور پر ہائی ویز حیدرآباد ۔ ناگپور ، حیدرآباد ۔ بنگلور ، حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ ، حیدرآباد ۔ کریم نگر اور حیدرآباد ۔ ورنگل ہائی ویز پر واقع فیول آوٹ لیٹس پر قائم کئے جائیں گے ۔ این جانیا منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنس کے لیے 400 تا 500 مربع گز زمین درکار ہوتی ہے اس کے علاوہ خاطر خواہ برقی سربراہی ، انفراسٹرکچر اور میان پاور کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ ایک بیسک ای وی چارجنگ پوائنٹ کے لیے 15 تا 20 لاکھ روپئے کے اخراجات ہوتے ہیں ۔ چونکہ فیول آوٹ لیٹس میں یہ انفراسٹرکچر ہوتا ہے ۔ اس لیے وہاں مزید چارجنگ پوائنٹس قائم کرنا آسان ہوگا ۔۔