ریاستی حکومت سے ویاٹ میں کمی کرنے بی جے پی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 28 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر این رامچندر راؤ نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے مرکز کے فیصلہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود مرکزی حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کا ایک جرأتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رامچندر راؤ نے کہا کہ حکومت فیول پر 35 فیصد ویاٹ کو جاری رکھے ہوئے ہے جس سے شہریوں پر بوجھ ہورہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر عوام کی راحت پر خزانہ کے فائدہ کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا۔ رامچندر راؤ نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کریں تب ہی پٹرول کی قیمت 100 روپئے فی لیٹر سے کم ہوسکتی ہے اور عوام کو راحت حاصل ہوسکتی ہے۔A